6 اگست 2011 - 19:30

مصرکے سابق مفتی نے کہا کہ مصر میں صرف اور صرف اسلامی حکومت قائم ہونی چاہیے۔

ابنا: اخوان آن لائن کے مطابق مصر کےسابق مفتی نصر فرید واصل نے کہا ہے کہ اب جبکہ سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی حکومت ختم ہوچکی ہے مصر میں صرف اسلامی حکومت تشکیل پانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی حکومت میں سب کو حقوق حاصل ہونگے اور مصر کو انقلاب کی کامیابی کے بعد اب ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ملک میں عدل وانصاف اور امن و امان قائم کرسکے اور ایسی حکومت صرف اسلام ہی قائم کرسکتا ہے۔سابق مفتی فرید واصل نے ملکی اور غیر ملکی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مصری عوام کے اتحاد پر تاکید کی ۔.............

/169